21 فروری، 2017، 5:00 PM

افغانستان نے پاکستان سے 85 ہشت گردوں کو تحویل میں دینے کا مطالبہ کردیا

افغانستان نے پاکستان سے 85 ہشت گردوں کو تحویل میں دینے کا مطالبہ کردیا

افغانستان کی وزراتِ خارجہ نے پاکستان سے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 85 دہشت گرد رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد حوا لگی اور دہشت گردوں کے 32 مبینہ تربیتی مراکز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزراتِ خارجہ نے پاکستان سے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 85 دہشت گرد رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد حوا لگی اور دہشت گردوں کے 32 مبینہ تربیتی مراکز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں پاکستان کو مطلع کیا گیا کہ اگر تشدد کا سلسلہ یونہی جاری رہتا ہے، تو کابل دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں حاصل کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق وہ اسلام آباد کے ساتھ مل کر 4فریقی رابطہ گروپ کے تحت دہشت گردی کے خلاف کام کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے 85 شدت پسند رہنماؤں اور سرحد پار دہشت گردوں کے 32 خفیہ ٹھکانوں کی فہرست پاکستان کو فراہم کی جاچکی ہے جو کہ افغانستان میں تخریب کاری میں ملوث ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان نے مثبت انداز میں یہ فہرست وصول کی، امید ہے کہ ان کے خلاف مؤثر کارروائی بھی کی جائے گی۔

News ID 1870604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha